پی سی بی نے ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دی

0
39

پی سی بی نے ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دی
باغی ٹی وی :پی سی بی نے ون ڈے انٹر نیشنل کے نئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا ، اس سلسے میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم کو کپتان مقررکیا گیا ہے. . پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ء کے لیے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں نسیم شاہ اور افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21 کے لیے اظہرعلی کوقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم کوقومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت سونپ دی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نسیم شاہ کو کم عمر ترین باؤلر کی حیثیت سے میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں اور ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے یہ اعزازات سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ میچوں کے دوران حاصل کیے۔

Leave a reply