پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا
باغی ٹی وی : پی سی بی نے ایتھکس کوڈ اور سوشل میڈیا کے تحت ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرزڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا مقصد سوشل میڈیا پالیسی اور ایتھکس کوڈ پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ کرکٹ بورڈ اس حوالے سے تمام کوچز ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز اور آفیشلز کو آگاہ کرچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کے یو ٹیوب پر پونے تین لاکھ سسکرائبرز ہیں بورڈ نے مفادات کا ٹکراو قرار دیتے ہوئے انھیں تین روز قبل یوٹیوب چلانے سے روکا ۔ بورڈ کا موقف ہے کہ تمام آفیشلز برابر ہیں ۔ کسی ایک کو رعایت نہیں دی جا سکتی ۔