ایشیا کپ کے سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو پیش کش کردی

باغی ٹی وی : پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کیلئے رضا مند ہیں، ایونٹ کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کی تجویز گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی۔

‏ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک ایونٹ کے وینیو اور شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ ان ہی معاملات کو دیکھنے کیلئے گزشتہ روز اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں میزبانی کی تبادلے کی تجویز سامنے آئی۔

اے سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کا سری لنکا کرکٹ سے تبادلہ کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ایشیا کپ 2020 کا میزبان ملک پاکستان ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اس وقت ایشیا کپ کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت کے پاکستان آ کر نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان پہلے ہی دبئی یا کسی دوسرے وینیو پر ایونٹ کے انعقاد کا سوچ رہا تھا جو کہ اب کووڈ 19 کی وجہ سے اور بھی مشکل ہو گیا ہے
ادھر یونس خان کے علاوہ پی سی بی نے پاکستان کی جانب سے 52 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا ہے، تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

مشتاق احمد اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
چیف ایکزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ مشتاق احمد کئی کھلاڑیوں کے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انگلش کنڈیشنز سے بخوبی واقف بھی ہیں لہٰذا وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے۔

Shares: