لاہور:شرجیل خان پر مشکلات ابھی جاری ہیں ،شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کیلئے پی سی بی نے شرط رکھ دی. پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار شرجیل خان کی پابندی 10 اگست کو ختم ہوجائے گی، کرکٹ میں واپسی کے لیے بلےباز کو بحالی پروگرام سے گزرناہو گا۔

پابندی ختم ہونے کے باوجود کرکٹ میں واپسی کے لئے شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی سے پہلے عوامی سطح پر اعتراف جرم کرنا ہوگا۔ اعتراف جرم کرنے کے بعد بلے باز کو بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا، بلے باز نے تاحال بحالی پروگرام کے لئے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق شرجیل خان کے بحالی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رابطہ کرنے کے بعد پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کرکٹر کا ری ہیب پروگرام ائین کی شق 6.7 کے مطابق تیار کر ے گا۔دوسری طرف شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ بحالی پروگرام کے لیے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔ کوشش ہے شرجیل خان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرکے کرکٹ میں واپسی کا اغاز کریں۔

Shares: