لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی حالیہ کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے خاتمے کے حوالے سے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ برس پڑے ، عامر سہیل نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی صرف ایک شخص کی خواہش پر 6 صوبائی ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر بنانے کا سوچ رہا ہے لیکن یہ صرف بیان ہے کیونکہ حقیقت میں پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہتات ہے لیکن نئے ڈھانچے میں آپ اس کو محدود کرنے جا رہے ہیں جو کارآمد نہیں ہوگا’۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ‘ادارہ جاتی ٹیمیں ماضی میں کسی حکومت نہیں بنائی تھی لبکہ ریاستی پالیسی کے تحت بنائی گئی تھیں اس لیے جب آپ ریاستی پالیسی کو بدلنے جارہے ہوں تو آپ کو پارلیمان میں بحث کے ذریعے کرنا ہوگا’۔