پی سی بی نے متوقع کرکٹ سٹرکچر کے تحت سینئر و جونئیر ٹیموں کی تشکیل پر کام شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق سلیکٹرز توصیف احمد ، وسیم حیدر ،اور وجاہت اللہ واسطی کوچز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں انڈر 19 کےلئےچھ صوبائی ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔چھ ڈویژن ٹو انڈر 19 ٹیموں کے لئے بھی کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے جائیں گے ۔
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس اور نان فرسٹ کلاس کے لئے بھی چھ چھ صوبائی ٹیموں کے لئے بھی کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے جائیں گے ۔
قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے بھی کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ ہوں گے ۔
صوبائی ٹیموں کا اعلان پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری کے ساتھ ہی کردیا جائے گا ۔
کھلاڑیوں کا انتخاب گذشتہ برس ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔
انڈر 19 ٹیموں کے لیے ریجنل اکیڈمیز بھی بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا .