فیوچر پروگرام کے تحت انڈر 13 کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ، پی سی بی نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

0
50

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے توزیادہ رفتار پکڑ لی ہے، ایک ہی وقت میں کئی اہم مشنز سر انجام دینے لگی ، اطلاعات کے مطابق پی سی بی فیوچر پروگرام کے تحت سینٹرل پنجاب کے انڈر 13 کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کو ہدف قرار دے دیا۔

ہسپتال میدان جنگ بن گیا، لاٹھی چارج، شیلنگ، 10 ڈاکٹر گرفتار، کے پی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈز کے ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے انڈر 13 ٹرائلز میں سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 80 کھلاڑیوں نےحصہ لیا، ٹرائلز کے آغاز سےقبل کھلاڑیوں کی عمر کےدستاویزات کی تصدیق کی گئی۔

یونیسیف کے وفد کی وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس سے ملاقات ، کن اہم یاداشتوں پر دستخط ہوئے یہ بھی خبر آگئی

پی سی بی کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ آج شہر میں ہونے والی بارش کے سبب ٹرائلز انڈور منتقل کردئیے گئے، قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر اور سعود خان نے ٹرائلز کی نگرانی کی، ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرائلز دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوبہنیں تھیں ، بھائی نہ ہونے کے طعنوں کی وجہ والد محترم والدہ محترمہ کو چھوڑگئے ، پھراللہ کی قدرت نے جوش مارا، سونیا حسین

نوجوان لیگ اسپنر مجتبی زمان نے شین وارن جبکہ بلے باز عبدالمعیز طارق اور حسنین نے بابر اعظم کو اپنا فیورٹ قرار دیتے ہوئے ان کی طرح بین الاقومی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔چیف سلیکٹر سلیم جعفرکا کہنا تھا کہ انڈر13 کھلاڑیوں میں اچھا ٹیلنٹ دیکھنے میں آیا ہے۔

شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

یاد رہے کہ ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی آئندہ چند روز میں قومی انڈر 13 چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ قومی انڈر 13 کے کھلاڑیوں‌کو مستقل کی منصوبہ بندی میں‌شامل کیا جائے گا

Leave a reply