شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد اورپاکستان کارسپانڈنس یونین شیخوپورہ کے سالانہ انتخاب کے نتائج، پورے ملک کی سب سے بڑی صحافتی پاکستان کارسپانڈنس یونین اور پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ایک بار پھر سال 2021 کے لئے شیخوپورہ کے تمام عہدیداران و ممبران نے عامر محمود خان کو پی سی یو اور پی پی سی کا صدر منتخب کر لیا
ہے جبکہ دیگر عہدیداران میں بالترتیب ملک خالد محمود جنرل سیکریٹری، ملک نصیر احمد سینئر نائب صدر، خالد حسین گولڑوی نائب صدر، محمد اسحاق کھرل نائب صدر، مرزا سہیل انجم اسسٹنٹ سیکرٹری، آصف حق جوائنٹ سیکرٹری، محمد سلطان ٹیپو انفارمیشن سیکرٹری، محمد طاہر سعید فنانس سیکرٹری،اور حافظ علی منہال رضا کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے
نومنتخب عہدیداران کو ملک بھر کی سیاسی سماجی و صحافتی اداروں سے وابستہ شخصیات نے مبارکباد دی ہے جبکہ پاکستان کارسپانڈنس یونین اور پنجاب پریس کلب کے منتخب ہونے والے صدر عامر محمود خان نے تمام عہدیداران و ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ تمام دوستوں کے ساتھ محبت اور رواداری کا رشتہ استوار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ جس طرح وہ حکومتی اراکین کو کو وڈ 19 کی ویکسینیسشن لگا رہے ہیں اسی طرح پورے ملک کے تمام صحافی بھائیوں کے لئے بھی ویکسینیشن لگانے کا انتظام کریں انہوں نے کہا کہ صحافی ہر طرح کے خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے ہر فیلڈ میں بلا معاوضہ سینہ سپر ہیں لیکن بحثیت انسان ان کی بھی گھریلو ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کرنے لئے اکثر صحافی بہت پریشانی میں مبتلا ہیں حکومت وقت کو چاہئیے کہ ورکنگ جرنلسٹس کے لئے صحافی کالونی کا انتظام کریں اور دیگر شعبوں میں بھی صحافی کو اکاموڈیٹ کیا جائے تاکہ مالی پریشانی میں مبتلا صحافی کی زندگی آسان ہو سکے۔

Shares: