پی سی بی کا نیا قانون بحال ، قائم مقام کمشنر کو کام سے روکنےکی درخواست مسترد

0
41

لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں.عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی بناء پر درخواستیں مسترد کردی.یوں آئین بحال کر ہو گیا .

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ نئے آئین کے نفاذ کے بعد پرانے آئین کے تحت درخواست کی سماعت کیسے کی جا سکتی ہے۔وکیل پی سی بی نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ اگر پی سی بی الیکشن کمشنرکے فیصلے سے اختلاف ہے تو اپیل دائر کریں۔اپیل کا فورم موجود ہونے پر براہ راست عدالت سے کیسے رجوع کیا جا سکتا ہے۔پی سی بی کے نئے آئین کےنفاذ کے بعد پہلا آئین غیر فعال ہوچکا ہے.جس آئین کے تحت حکم امتناعی جاری کیا گیا وہ ختم ہوچکاہے۔
جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی احمد نواز اور منیر احمد نے پی سی بی آئین میں تبدیلیوں کو چیلنج کررکھا تھا آئین میں ترمیم کرنے سے پہلے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کو اعتمادکومہیں لیا گیا درخواست گزار چیرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا عدالت پی سی بی کے آئین میں ہونے والی ترامیم کو کالعدم قرار دے ۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کردیں ‏کوچ صبحی اظہر ۔۔تیمور اعظم ۔۔ایاز اکبر ۔۔اور اسیسٹنٹ مینیجر ملک خرم شیزاد اعوان کی بحالی کا حکم بھی منسوخ کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیاتھا ۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی تھی اور پیٹیشنر احمد نواز نے وکیل منیر احمد کے ذریعے یہ آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔

Leave a reply