پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے وہ کام … یاد رکھے، گورنر پنجاب

باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینٹ والی تحر یک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے. پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی. پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں.

چوہدری محمد سرور کہا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں. استعفے دیے نہ لانگ مارچ کیا نہ ہی اب پی ڈی ایم تحریک عدم لا سکے گی.

وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی وہ اپنی سیاست کیسے بچائے.
اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں.

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. عام انتخابات آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہونگے. آئینی مدت پوری کرنا تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے. حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا.

Shares: