کراچی پی ڈی ایم اور اس میں شامل جماعتیں سیاسی لاورث ہیں ،خرم شیرزمانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ پی ڈی ایم خود بھی سیاسی لاوارث ہے اور اس میں شامل جماعتیں بھی لاورث ہیں ۔

رکن صوبائی اسمبلی نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم نہ پہلے کچھ کرسکی ہے اور نہ ہی آئندہ کچھ کرسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ کئی دہائیوں سے یہ لوگ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں اور قومی دولت کو بے رحمانہ طریقہ سے لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا نہ کوئی منشور ہے، نہ منزل اور نہ ہی کوئی رہبر ہے ،خرم شیرزمان نے کہا کہ پی ڈی ایم سے حکومت تو دور کی بات تحصیل دار کو بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

Shares: