پی ڈی ایم ہم نے بنائی مگر نوازشریف بغیر پوچھے باہر چلے گئے،خورشید شاہ

0
33

پی ڈی ایم ہم نے بنائی مگر نوازشریف بغیر پوچھے باہر چلے گئے،خورشید شاہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نا اہلی چھپانے کے لیے قتل و غارت کروانا چاہتی ہے

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ بیٹھ کر معاملات سلجھانے کی کوشش کی مگر وزیر اعظم نہیں مانے حکومت نے پارلیمنٹ کی اہمیت گنوا دی ہے ،میں چاہتا ہوں کہ اپوزیشن ایک بار پھر ایک پیج پر آجائے ،عمران خان خود کو عقل کل سمجھتے ہیں اور دوسروں کو اہمیت نہیں دیتے اپوزیشن کا ایک پیج پر نہ ہونے سے نا اہل حکومت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اپوزیشن اکٹھی نہ ہوئی تو عوام کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ دار اپوزیشن ہی ہو گی پی ڈی ایم ہم نے بنائی مگر نوازشریف بغیر پوچھے باہر چلے گئے ،

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو روزگار دیا ملک کی ترقی کے لیے کام کیا حکومت نا اہلی چھپانے کے لیے فساد کروانا چاہتی ہے ،مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،حکومت کے ساتھ نہیں مل سکتے یہ عوام کا خون چوس رہے ہیں،

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Leave a reply