تدبیراں دے چارے نئہیں‌ چلدے جدوں‌ تیروجے تقدیراں دا:پی ڈی ایم حواس باختہ ہوگئی:دھمکیاں فلاپ

0
35

اسلام آباد: تدبیراں دے چارے نئہیں‌ چلدے جدوں‌ تیروجے تقدیراں دا:پی ڈی ایم حواس باختہ ہوگئی:دھمکیاں فلاپ ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کی تمام تدبیریں ناکام دکھائی دیتی ہیں اورحکومت کامیاب دکھائی دیتی ہے ،

ذرائع کے مطابق آج پی ڈی ایم اپنے کل والے موقف اوردھمکی سے پسپا ہوتے ہوئے نظرآتی ہے ، کل استعفوں کی دھمکیاں دی جارہی تھیں تو آج حکومت کے خلاف بننے والے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہر حال میں جلسہ ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ڈیمو کریٹک موممنٹ (پی ڈی ایم) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد ترجمان میاں افتخار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔

میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، جنوری کے آخری ہفتے تاجر، ڈاکٹرز، وکلا، اساتذہ، کسانوں سے رابطے کریں گے۔ مینار پاکستان کو ڈیم بنا دیا گیا ہے ، پانی میں کھڑے ہوکربھی 13 دسمبر کو ہر حال میں جلسہ ہو گا، پوری دنیا کی نظریں لاہورجلسے پرلگی ہیں،

اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت جومرضی کرلے فیل ہوگی، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

جلسے کو تھریٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ تھیریٹ الرٹ تو پشاور،کوئٹہ میں بھی تھا، یہ اپنی مرضی کے الرٹ جاری کرتے ہیں، رانا ثنا کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ، آمریت ہے۔ لاہور میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔ حکومت نے ایک راستہ روکا تو ہم دوسرا بنا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں، تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ کوشش کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں اختلافات بھلا کرحکومت کے خلاف تحریک میں حصہ لیں

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ آمریت کا ایک مہرہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سٹرینگ کمیٹی میں جلسوں، پہیہ جام اور اسلام آباد مارچ کا شیڈول طے کریں گے۔ ان تمام مراحل میں استعفوں کا ذکر ہوتا رہے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب عمران خان اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجنے کے لیے نکلے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کے ذریعے اگر سینیٹ الیکشن ہوا تو وہ جعلی ہوگا۔ ہم آئینی ماہرین سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی اس موقع پر میڈیا سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ابو کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں،

Leave a reply