پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان اور جنرل سیکرٹری سردار اویس فاروق خاں لغاری مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھے جانے والے شہر سرگودہا پہنچ گئے ،

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ خان پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے سرگودہا میں کارنر میٹنگز کریں گے اس اس سلسلے میں ان کا قافلہ سب سے پہلے پی پی 76 کا دورہ کرے گا رانا ثناء اللہ خان سینئر رہنما پی پی 76 ،کمشنر (ر) چوہدری جاوید احمد چیمہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن طارق وڑائچ ایڈ ووکیٹ کی خصوصی دعوت پر جاوید احمد چیمہ کی رہائشگاہ جو پی پی 76 میں واقع ہے وہاں جائیں گے

اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،کارکنان کی بڑی تعداد رانا ثناء اللہ کے استقبال کیلیے موجود ہے اور ان کا جوش و جزبہ دیکھنے کے قابل ہے

واضح رہے کہ سرگودہا ڈویثن کو مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے میاں محمد نواز شریف اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور دو دفعہ یہاں سے ایم این اے بھی منتحب ہو چکے ہیں یہ ان کا مضبوط انتخابی حلقہ بھی ہے سرگودہا ڈویثن میں مسلم لیگ ن کی مضبوط تنظیم سازی ہے

Shares: