پی ڈی ایم کے درمیان اختلاف کھل کر سامنے آگیا ، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کا بیان نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، ثابت ہوگیا پی ڈی ایم اقتدار پرستوں کی بیٹھک ہے۔گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کےکامیاب جلسےاورعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دے رہےہیں
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بلاول کا بیان پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک نہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کا باہمی اختلاف ان کے ذاتی مفاد کا ٹکراو قرار دیا.
بلاول کا بیان پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک نہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔بلاول نے نواز شریف پر عدم اعتماد کردیا ہے۔ثابت ہوگیا پی ڈی ایم ذاتی مفاد اور اقتدار پرستوں کی بیٹھک ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 6, 2020
گلگت بلتستان کےعوام نےبھی اپوزیشن کا کھوکھلا بیانیہ رد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو دھچکا لگا، انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے۔ بلاول کے نوازشریف سے ثبوت مانگنے کے بیان پر ن لیگ کی طرف سے ردعمل آیا کہ نوازشریف نے جو کہا وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔
ملک کےدیگرحصوں کی طرح گلگت بلتستان کوترقی کےقومی دھارےمیں شامل کرنا عمران خان کاوژن اور وعدہ ہے۔