پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ‏پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آرپار کر دیا-

باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ‏پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آرپار کر دیا تاریخ پر تاریخ دینے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہے-

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر ڈر چکی، جو ڈر گیا وہ مرگیا-

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‏انہیں علم ہے استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے-

فردوس عاشق اعوان نے بلاول اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزادہ اور راجکماری مولانا کے کہنے پر اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں ماریں گے-

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں-

Comments are closed.