پی ڈی ایم کے صدر کا فیصلہ ہوگیا

0
33

پی ڈی ایم کے صدر کا فیصلہ ہوگیا

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم کے صدر کا فیصلہ ہو گیا ، جس میں کلی اتفاق کا فقدان بھی پایا گیا . پی پی پی دبے لفظوں مولانا کے منتخب ہونے پر خوش نظر نہیں آتی . جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پہلا صدر منختب کرلیا گیا۔

پی ڈی ایم کے آن لائن سربراہی اجلاس کے بعد فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور پی ڈی ٹیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر احسن اقبال نے تصدیق کی کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو اتفاق رائے سے پی ڈی ایم کا پہلا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کا نام تجویز کیا جس کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تائید کی۔

احسن اقبال نے بتایا کہ ’روٹیشن کی بنیاد پہ صدر کے عہدہ کی مدت کا تعین، دیگر مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کا انتخاب پی ڈی ایم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کرے گی۔
دوسری طرف تصدیق کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کو دیدی گئی ہے، وہ اس اتحاد کے سربراہ ہوں گے۔دوسری طرف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ پی ڈی ایم سربراہان نے میثاق پاکستان معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کے دبے الفاظ میں مخالفت کی گئی۔

Leave a reply