پی ڈی ایم کا بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، شہر بھر میں بینرز آویزاں ، جلسے میںلوگوں کی آمد
باغی ٹی وی : حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کیلئے مقررہ مقام پہنچنے لگی جہاں پارٹی جھنڈوں اور بینرز کی بہار دکھائی دیتی ہے۔ ریلی میں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اور شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔
بہاولپور میں آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ الائنس کی سب سے بڑی ریلی ہوگی انشاءاللہ مریم نواز کی آمد سے قبل کارکنان کے تیری آواز میری آواز مریم نواز مریم نواز کے نعرے ۔۔
ووٹ کو عزت دو 💪👊 pic.twitter.com/DR4fA0xJ9Q— Tahir Mughal Pmln (@TahirMughalPml1) January 3, 2021
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا