پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

0
34

پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ جناح اسٹیڈیم پی ڈی ایم انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، بغیر ماسک اور سینیٹائزر کوئی کارکن جلسے میں داخل نہیں ہو سکتا۔

حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہو گئی ،16اکتوبر کو ہر صورت جلسہ ہوگا،مریم نواز


معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔


ادھر یپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بینرز والوں اورٹرانسپورٹرز کوجلسوں میں معاونت نہ کرنے کےلیے خبردار کیاجارہا ہے،عمران خان جب اپوزیشن میں تھے ان کو کسی نے نہیں روکا وہ آزادی سے احتجاج کرتے تھے،سیاست میں لچک ہوتی ہے ، اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہے،ہم بہتری کی طرف جائیں گے اورعوا م کوحکومت سےنجات دیں گے،

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

Leave a reply