یپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا اہم بیان،ملتان اور لاہور کے جلسوں کے لئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،حکومت اجازت ناموں کی آڑ میں اپوزیش  رہنماوں کا مسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے، پشاور کے کامیاب جلسے پر پشاور کے عوام کو سلام اور مبارکباد پیش تمام رکاوٹوں کے باوجود پشاور کے بعد ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی شاندار ہوگا، جلسوں کے لئے کٹھ پتلی اور وسیم اکرم پلس حکومت کی اجازت نہ پہلے درکار تھی نہ ہی اب اجازت چاہئے،
پی ڈی ایم کی تحریک کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائیگی، خود حکومتی وزراء اب بھی کارنر میٹنگس کرتے پھر رہے ہیں، جو فردوس عاشق اعوان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وہ بھی سب کے سامنے ہے، کیا حکومت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف کوئی ایکشن لیا؟
کیا حکومتی اجتماعات میں کورونا نہیں آتا،

ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کا الیکشن چوری کرنے کے بعد اب تشدد پر اتر آئی ہے،
لوگ اپنا ووٹ چوری ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر گولیاں چلائی اور شیلنگ کی جا رہی ہے ؟چیف الیکشن کمشنر نے فرازنک کروانے سے قبل حلقہ دو کا رزلٹ دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،پرامن مظاہرین پر تشدد کروا کر وفاقی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے ،یہ کیسے ممکن ہے کہ ووٹ پیپلز پارٹی کے زیادہ ہوں اور زیادہ نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں ،لوگ اس فاشسٹ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے،گلگت بلتستان میں حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز اور وفاقی حکومت ہوں گے،پی ٹی آئی امیدوار کو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن کا رکارڈ تک غائب کر دیا گیا ، مصطفی نواز کھوکھروفاقی حکومت گلگت بلتستان کا الیکشن چوری کرنے کے بعد اب تشدد پر اتر آئی ہے، لوگ اپنا ووٹ چوری ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر گولیاں چلائی اور شیلنگ کی جا رہی ہے ؟
چیف الیکشن کمشنر نے فرازنک کروانے سے قبل حلقہ دو کا رزلٹ دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،

پرامن مظاہرین پر تشدد کروا کر وفاقی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے ، یہ کیسے ممکن ہے کہ ووٹ پیپلز پارٹی کے زیادہ ہوں اور زیادہ نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں ؟،
لوگ اس فاشسٹ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے، گلگت بلتستان میں حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز اور وفاقی حکومت ہوں گے،
پی ٹی آئی امیدوار کو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن کا رکارڈ تک غائب کر دیا گیا ،

Shares: