پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

لاہور:پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:مینارپاکستان پرآج کیا منظر:ممتاز اعوان کی زبانی،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کے سنیئررپورٹر،تجزیہ نگارممتاز اعوان نے آج پی ڈی ایم کے جلسے کا حقیقی منظرپیش کرتے ہوئے غیرجانبداررپورٹنگ کرکے حقائق اپنے قارئین تک بھیجھے ہیں،

مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ کرنے کے بعد باغی ٹی وی کے نمائندہ ممتاز اعوان کہتے ہیں‌ کہ وہ اس جلسے کو کامیاب دیکھنا چاہتے تھے مگرآج پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے کا جس طرح شور تھا اور امیدیں تھی وہ سب فلاپ ہو گیا

شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنایا گیا تو انہوں نے اعلان کیا کہ جلسے کی اجازت ہے اگرچہ شیخ رشید وزارت داخلہ کا چارج کل پیر کو سنبھالیں گے.شیخ رشید کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور اجازت بھی نہیں دی

مینار پاکستان جلسے میں 11 جماعتین ۔لاہور ن لیگ کا گڑھ ۔مریم کی لاہور میں ایک ہفتے سے مسلسل ریلیاں ،سوشل میڈیا کنونشن ۔اسکے باوجود مینار پاکستان کا جلسہ خادم رضوی کے جنازے کا ریکارڈ تو دور کی بات تحریک انصاف کے پہلے جلسے کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکا

ممتاز اعوان اپوزیشن کے آخری جلسے کا آنکھوں دیکھا حال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں !

مینار پاکستان گراونڈ میں مجمع ہزاروں میں لیکن مقررین کا خطاب جم کر بیٹھ کر سننے والے بہت کم۔ لوگ آ جا رہے ہیں ۔ جو پنڈال بنایا گیا اس میں کرونا ایس او پیز پر عمل اس لیے ہو رہا ہے کہ پنڈال میں شرکا کم ہیں

مینار پاکستان کے اطراف میں سڑکیں کھلی ہیں روڈ مکمل چل رہے ہیں البتہ ٹریفک تھوڑے سے ایریا میں جام ہے

آزادی چوک پل پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے ۔ البتہ پل پر بھی لوگ موجود ہیں ۔ میڈیا کی ڈی ایس این جی پل پر لگی ہوئی تھیں

مینار پاکستان گراونڈ کی پارکنگ میں بھی گاڑیاں کھڑی ہیں اور اس سے آگے کا ایریا خالی ہے

خیبر پختونخواہ ۔سندھ اور کوئٹہ سے بھی لوگ جلسے کے لیے آئے ۔بیرون لاہور کے لوگ زیادہ ہیں لاہوریوں سے۔ مدارس کے طلبا کی بھی بسیں لائین گئیں ،مولانا فضل الرحمان کے چاہنے والے خیبر پختونخواہ کے مدارس سے طلبا لائے گئے اسکے باوجود پنڈال نہیں بھرا جا سکا،

شرکا کا بریانی اور نان کھانے کے لئے دیئے گئے وہ بھی سب کو نہیں ملے۔جو جس کے ساتھ آیا کھانے کا انتظام شرکا کو لانے والے کا ہے

قائدین کے خطاب کے دوران شرکاء کو جوش و خروش دینے کے لیے ن لیگی قائدین خود نعرے لگواتے رہے، ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اس ضمن میں پر جوش نظر آئے.

پی ڈی ایم قائدین کے خطاب کے دوران آدھے پنڈال میں آمدورفت جاری ہے لوگ مسلسل آ جا رہے ہیں ۔ ایسے لگتا ہے کہ یہ کوئی جلسہ نہیں بلکہ میلہ ہے

پی ڈی ایم جلسے میں رکاوٹ نہ ڈال کر اس بار حکومت نے پی ڈی ایم جلسے کا پول کھول دیا ۔اگر گرفتاری یا رکاوٹیں ہوتیں تو پھر اسی جلسے کو کامیاب کہا جا سکتا تھا ۔ اگرچہ پی ڈی ایم اس جلسے کو بھی بڑا کہہ رہی ہے لیکن جو امیدیں تھیں اس طرح نہیں ہوا

لاہوریوں کی جلسے میں شرکت کم نظر آئی ہے، اہلیان لاہور جلسے میں گئے ضرور لیکن حاضری لگا کر واپس گھروں کو لوٹ گئے، پی ڈی ایم کے اداروں مخالف بیانیے کو لاہوریوں نے مسترد کر دیا ہے،

آج کا پی ڈی ایم کا جلسہ جس سے اپوزیشن کو کافی توقعات تھیں اس نے پی ڈی ایم کی تحریک کا جنازہ نکال دیا ہے. نواز شریف کے خطاب کے دوران جلسہ گاہ آدھے سے زیادہ خالی ہو چکی تھی، نواز شریف کی تقریر ن لیگی کارکنان نے بھی نہیں سنی، سخت سردی میں بھی کارکنان کی واپسی پر مریم نواز کے پسینے نکل رہے تھے اور مریم نواز ن لیگی رہنماؤں کومسلسل ہدایات دے رہی تھیں کہ کارکنان کو روکیں لیکن کوئی بھی رکنے کو تیار نہ تھا

بلاول زرداری نے لانگ مارچ اور نواز شریف نے استعفوں کا اعلان کیا، مولانا فضل الرحمان نے بھی کوئی نئی بات نہیں کی،نواز شریف تقریر کے دوران شرکاء سے سوال کرتے رہے لیکن جواب دینے والا کوئی نہیں تھا،پی ڈی ایم لاہور کے اس جلسے نے پی ڈی ایم کی ساکھ اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں، 11 جماعتیں ملکر بھی اس گراؤنڈ کو نہ بھر سکیں جس کو عمران خان نے اکیلا بھر دیا تھا،

Comments are closed.