پی ڈی ایم کوجلسے جلوسوں کا شوق باقی ہے تووہ بھی پورا کرلیں:پرویزخٹک

0
36

اسلام آباد:پی ڈی ایم کوجلسے جلوسوں کا شوق باقی ہے تووہ بھی پورا کرلیں:اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متروک ہوچکی ، اب پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکی ہے

وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم والے جلسے جلوسوں کاشوق پورا کرلیں۔پی ڈی ایم کے غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائےگا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا، عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا جبکہ بجٹ میں ٹیکسز نہیں لگیں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔عمران خان اس قوم کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں‌

Leave a reply