پی ڈی ایم پھر متحرک ، اجتجاج علا متی ہو گا یا پاور شو ، مشاورت جاری

0
51

‏اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے احتجاج کا نیا مرحلہ شروع ہونے کو ہے پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی ، احتجاج علامتی ہو گا یا پاور شو؟ پی ڈی ایم کی مشاورت جاری ہے ، ‏احتجاج کے لئے کارکنوں کو جمع کرنے کے طریقہ کارپرمشاورت کی جا رہی ہے

بڑی تعداد میں کارکن نہ ہونے پرحکومت کو تنقید کا موقع ملےگا،اس بات کو ملخوظ خاطر رکھا جا رہا ہے
‏3 بڑی جماعتیں تاحال کارکنوں کو جمع کرانے کی کوئی حکمت عملی نہیں بنا سکیں، موجودہ حالات میں پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر کوئی بڑا پاور شو نہیں کر سکے گی،

یہ جعلی حکومت، جعلی وزیراعظم،عمران خان کو اب جانا ہی ہو گا، مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لورا لائی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری فضا نہیں ہے اور ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں،لوگوں کا یہ سمندر ایک معنی رکھتا ہے آج فیصلہ کن وقت آگیا ہے ،عمران خان کو تو جانا ہی ہوگا،اسکاکوئی نظریہ نہیں،کبھی کہتا ہے ریاست مدینہ ہونا چاہیے،کبھی کہتا ہے چینی نظام ہونا چاہیے،

Leave a reply