کراچی: بلاول بھٹوکی زیرصدارت پی ڈی ایم اوریوم شہدائے کارسازکی تیاریوں کےحوالے سے اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق آج چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے تحت 18 اکتوبر کو ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس
ہوا ، اس اجلاس میں  وزیراعلی سندھ اور نثار کھوڑو موجودبھی موجود تھے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئر پی پی پی رہنما اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی ، اس اہم اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے جلسوں اور ریلیوں کا جائزہ لیاگیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 18 اکتوبر کو کراچی میں یوم شہدائے کارساز کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکر کیا گیا ،
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 30 نومبر کو ملتان میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سےشکریہ ادا کیا
اس اہم اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں ایک نئی عوامی مزاحمتی تحریک کی ابتداء ہوئی ہے ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام دشمن کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں وقار مہدی، عاجز دھامرا، سعید غنی، ناصر شاہ، اویس شاہ، جام خان شورو اور شرجیل میمن بھی شریک ہوئے تھے








