اسلام آباد :پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 5 جولائی کو اسلام آباد میں طلب:اتحاد کوبچانے کی کوششیں کی جائیں گی،اطلاعات کے مطابق 5 جولائی کواسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے ، اس اہم اجلاس میں کیا اہم فیصلے ہوں گے کچھ چیزیں سامنے آبھی گئیں
ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس اہم اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس حوالے سے پی ڈی ایم اتحاد میں پڑنے والی دراڑیں ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں شہبازشریف، مریم نوازاور محمود خان اچکزئی شریک ہوں گےجبکہ پی ڈی ایم کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوشش ہوگی کہ وہ حکومت کوبجٹ کے حوالےسے جھٹکا دے لیکن یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اس وقت شہبازشریف دو کشتیوں پر پیررکھے ہوئے ہیں ایک طرف پی ڈی ایم کے ذریعے اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں تودوسری طرف گارنٹڈ کے ذریعے حکومت کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں