پی ڈی ایم والے ‏ہماری نہیں سنتے تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں ، اسد عمر

0
46

پی ڈی ایم والے ‏ہماری نہیں سنتے تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں ، اسد عمر

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے ‏ہماری نہیں سنتے تو اعتزاز احسن کی ہی سن لے کے وہ کیا تجویز دے رہے ہیں، اعتزاز احسن، داکٹرز، دینی علماء، میڈیا اور ہر زی شعور انسان کا پیغام ہے کے احتیاط کریں،

ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے،اموات بڑھ رہی ہیں،احتیاط کیجئے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطرلیکن احتیاط نہیں‌کیا جارہا .

واضح‌ رہے کہ کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 547 ہو گئی ہے۔ کورونا کے مزید 2 ہزار 963 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 324 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 242 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 429، اسلام آباد میں 345، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 182 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 33 ہزار 420، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، بلوچستان میں 17 ہزار 540، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں
پی ڈی این والے ‏ہماری نہیں سنتے تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں ، اسد عمر

Leave a reply