لاہور:پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ سینیٹ انتخاب ارکان کی خریدوفروخت کی منڈی بن جائے:اہم شخصیت کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن یہ چاہتی ہے کہ سینیٹ انتخابات خریدوفروخت کی منڈی بن جائے اورممبران کی بولیاں لگیں
ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ اپوزیشن والے سینیٹ الیکشن میں ضمیر فروشی کا دھندارنے جارہے ہیں،
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے22 اگست کی تاریخ تجویز کی ہے
فردوش عاشق اعوان کہتی ہیں کہ جون میں سخت گرمی ہوتی ہے، دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کیا رہنمائی کرتا ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہروں میں نیبر ہڈ کونسل اور دیہاتوں میں ویلج پنچایت کونسل ہوگی،فردوس عاشق نے کہا ہے کہ دیہات کی سطح پرویلج پنچایت متحرک ہوگی تاکہ سول کورٹس کابوجھ کم ہو