پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور "پڑاؤ” کہاں ہو گا؟ رانا ثناء اللہ نے اندر کی بات بتا دی

0
47
rana sana

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور "پڑاؤ” کہاں ہو گا؟ رانا ثناء اللہ نے اندر کی بات بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یکم فروری کوپی ڈی ایم اجلاس میں پڑاؤ کی جگہ اورتاریخ طے ہوگی،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سب کوعلم ہے پڑاؤ پنڈی میں ہوا توکہاں اوراسلام آباد میں ہوا تو کہاں ہوگا،فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا تو پڑاؤ کے مقام کا اعلان بھی کردیاجائےگا،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 3ماہ اپوزیشن کےجلسوں پرتوجہ دینےکےسواکچھ نہیں کیا،منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرلیں ملنا کچھ بھی نہیں ،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈیم ایم کی تحریک سے عوامی دباوَ میں اضافہ ہوتا رہے گا،استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رو ز پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی نے اپنا موقف پیش کیا،جلسہ،احتجاج،ریلیوں اور مظاہروں سے متعلق پیپلزپارٹی پرعزم ہے،حکومت پہلے سے ہی نہیں چل رہی ،سوائے اپوزیشن کے ساتھ ٹکراوَکے،استعفوں پرپیپلز پارٹی نے حالات کےمطابق موقف دیا، سی سی پی اولاہورعمرشیخ سےاظہار ہمدردی کرتا ہوں،گھبرایا ہوا شخص کبھی کہتا ہے کہ میں گھبرایا ہواہوں ؟

Leave a reply