پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ، ڈاکو بے لگام ہو گئے

وہاڑی شہر اور گردونواح میں ڈاکو بے لگام ہوگئے درجن بھر ڈاکووں کا علی الصبح سبزی منڈی میں دھاوا،گن پوائنٹ پر20لاکھ لوٹ کر فرار،آڑھتیوں نے2ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیئے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر سبزی منڈی تاجروں کا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

وہاڑی شہر اور گردونواح میں پے درپے ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے صبح سویرے درجن بھر مسلح ڈاکووں کا سبزی و فروٹ منڈی میں دھاوا صدر انجمن آڑھتیان چوہدری عباس علی کی دوکان سے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی مزاحمت پر صدر سبزی منڈی پر تشدد کیا سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے دو ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیئے جبکہ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین ملتان روڈ بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بند ہوگئی

مظاہرین نے روڈ پر آگ لگاکر مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے صدر چوہدری عباس کا کہنا تھا کہ دیگر ڈاکووں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تو مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے

Comments are closed.