اسلام آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس فیک نیوز کے خلاف مؤثر ثابت ہو گا اور پیکا قانون مسلم لیگ ن کے دور میں بنا تھا ہم نے تو صرف سزا واضح کی ہے۔
باغی ٹی وی : وزیر مملکت فرخ حبیب نے نجی ٹی وی چیبنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا کے تحت کوئی صحافی گرفتار نہیں ہوا تاہم قانون کو سخت کرنے کا مقصد معاشرے کو جرائم سے بچانا ہے سائبر کرائم میں ہزاروں درخواستیں پڑی ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی ذات پر حملے کیے جاتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کنٹینٹ کا جائزہ لینے کے لیے کوئی قانون نہیں تھا-
فرخ حبیب نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے قانون کا آنا ضروری تھا لوگوں کے گھر خراب ہوتے ہیں اور طلاق تک بات چلی جاتی ہے جعلی نیوز کی تشریح پر کام کر رہے ہیں اور میڈیا ایڈیٹرز سے فیک نیوز کی تشریح پر بات ہوئی ہے جعلی نیوز اور تکنیکی غلطی میں فرق ہے جبکہ سی پی این ای کی جانب سے فیک نیوز کی تشریح آئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حزب اختلاف کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں تو عدم اعتماد کی تحریک کہاں سے لائیں گے شہباز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے لیکن اگر آج شہباز شریف اور آصف زرداری اکھٹے ہوئے ہیں تو اس کی وجہ عمران خان ہے۔
حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ،33 اشیاء مہنگی،18 سستی
اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور اتحادی ہمیشہ بارڈر لائن پر کھڑے ہوتے ہیں اس لیے اتحادیوں پر اپنی مرضی لاگو نہیں کر سکتے حزب اختلاف نے پیسوں کی لین دین شروع کر دی ہے اور شاباش ہو ان لوگوں پر جنہوں نے پیسے لینے سے انکار کیا یہ لوٹ مار کا ٹولہ ہے کون سا ان کا اپنا پیسہ ہے-