کامیڈی ہارر فلم ”پیچھے تو دیکھو “ کا پریمئیر آج کراچی میں ہونے جا رہا ہے شوبز کی نامور شخصیات اس میں شرکت کریں گی ، اس موقع پر فلم کی مکمل کاسٹ وقار حسین، یاسر حسین ،نوال سعید ، سارا ،جنید اختر،عامر قریشی ،عدیل عادی ،ڈائریکٹر عاطف علی ، پرڈویوسر بھی موجود ہوں گے ۔ فلم کی کاسٹ کافی پر امید ہے کہ یہ کہانی شائقین کو بہت پسند آئیگی۔تمام کاسٹ کا یہ دعوی ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی کامیڈی ہارر فلم ہے جو ہر عمر کے لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے۔یاسر حسین کہتے ہیں کہ اس فلم کی کامیڈی ایسی ہے کہ جس میں فحش جملوں کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ہلکے پھلکے سلجھے ہوئے ڈائیلاگز بولے گئے ہیں جن کو سن کر یقینا شائقین محظوظ ہو ں گے ۔فلم چوبیس جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔نوال سعید کا کہنا ہے کہ ان کی یہ پہلی فلم ہے اور انہوں نے
اس میںبہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کا کردار ستر کی دہائی اور اس کے وقت کے ماحول کو بیان کریگا ۔عدیل عادی نے کہا کہ صرف فلم میں ہی نہیں بلکہ سیٹ پر بھی ہمارا ہنسی مذاق چلتا رہتا تھا ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کامیڈی فلمیں اور ڈرامے نہ ہونے کے برابر بنتے ہیں لیکن پیچھے تو دیکھو کی کاسٹ کا یہ دعوی ہے کہ انہوں نے روٹین سے ہٹ کر ایک تجربہ کیا ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئیگا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جس طرح اس فلم کے بارے میں دعوے کئے جا رہے ہیں یہ ان دعوﺅں پر پورا اترتی ہے یا نہیں ۔