پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

0
59

لاہو ہائیکورٹ نے پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد کردی۔

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا ویزا دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بنیاد پرپیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کی راہداری ویزا جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کو سنے بغیر کیسے حکم دیا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہاب بھائی نامی بھارتی شہری 10 روز سے واہگہ بارڈر پر موجود ہے مگر اسے راہداری ویزا نہیں دیا جا رہا۔

بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

درخواست گزار نے کہا کہ بھارتی شہری کی یو ٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ ویزے کی درخواست کررہا ہے۔عدالت پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو راہداری ویزا جاری کرنے کا حکم دے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری کی جانب سے پاکستان کے ویزے کی درخواست دائر نہیں کرسکتا۔

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہباب چتورنے چند ہفتے قبل حج 2023 کی ادائیگی کے لئے پیدل سفرشروع کیا تھا۔ بھارتی مسلمان نوجوان 8 ہزار640 کلومیٹرسفر پیدل طےکرکے مکہ مکرمہ پہنچنے کے خواہش مند ہیں وہ ابھی تک 3 ہزارکلومیٹرکاسفرطے کرکے پاکستان اوربھارت کی سرحد کے قریب پہنچ چکے ہیں اورانہیں پاکستان کی طرف سے ویزے کاانتظارہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی شہری شہاب چتورنے الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے یقین دہانی کے باوجود اسے ویزاجاری نہیں کیاجس کی وجہ سے وہ کئی روز سے بھارت کے اٹاری بارڈر پررکے ہوئے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی نوجوان سےنہ ایساکوئی وعدہ کیا گیا تھااورنہ ہی پاکستان اوربھارت کے مابین پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ ہے۔

آئی سی سی نےبھارتی نژاد کھلاڑی پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی

بھارتی پنجاب کے شاہی امام مولانا محمدعثمان لدھیانوی نے شہاب چتور کو ویزے نہ ملنے کے معاملے پرپاکستان پرشدید تنقید کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شہباب چتور سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جب وہ واہگہ بارڈر پہنچیں گے توانہیں ویزا جاری کردیا جائیگا ۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اوربھارت کے مابین ایک دوسرے کے شہریوں کو پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اورنہ ہی آج تک کسی بھارتی شہری نے پیدل حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال کی ہے۔

ذرائع نےبتایا کہ شہباب چتور کویہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔ شہباب چتورنے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا مگراسے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے تاہم شہاب چتورکی طرف سے اس کا الزام پاکستان پرلگایا جانا افسوس ناک اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے۔

Leave a reply