اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ ( نگار حبیب خان) تحصیل احمدپور شرقیہ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت چلنے والے کئی اسکول کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ کو ان اسکولوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے جاری کردہ مراسلے میں اسکولوں کی سیلنگ کی وجوہات، آمدن و اخراجات کے گوشوارے، بینک اسٹیٹمنٹس، اور عائد کمرشل فیس کے تجزیے کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انکوائری کی جائے گی، اور کسی بھی بے ضابطگی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور مالی نظام میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ سکول مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی مالی دستاویزات فراہم کریں تاکہ سکولز کی بحالی ممکن ہو اور تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔

Shares: