پی ایس ایل 10: ڈرافٹ کی تاریخ و مقام تبدیل ہونے کا امکان

تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پی سی بی سربراہ کی مشاورت سے ہوگا۔
psl

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تاریخ و مقام تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: لاہور میں 11 جنوری کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ہے،بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران اوپن ائیر میں ڈرافٹ تقریب رکھنے کے خواہشمند ہیں،ڈرافٹ تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سربراہ کی مشاورت سے ہوگا۔

قبل ازیں لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تقریب گوادر کے بجائے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب بارش کو دیکھتے ہوئے ممکنہ تاریخ بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

دوسری جانب پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مختلف کیٹیگریز کا اعلان کر دیا ہے،پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری شامل ہیں ان کیٹیگریز میں کئی معروف کرکٹرز شامل ہیں، جن میں آسٹریلیشیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس اور اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ

پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں،پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بعد میں ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں بھی شامل کیا گیا ہے ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری بھی شامل ہیں،جبکہ گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑیوں کو رجسٹر کیا گیا ہے، جو پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

راکھی ساونت کا عمرہ کی ادائیگی سے نئے سال کا آغاز

Comments are closed.