کراچی: رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
با غی ٹی وی: چاند گرہن کا آغاز کل ( 25 مارچ) کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہو گا جو دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر پہنچنے کے بعد دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا، مجموعی دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ بتایا گیا ہے،چاند گرہن افریقہ، یورپ، آسٹریلیا اور شمالی و مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا تاہم پاکستان اور بھارت کے باشندے اس کا نظارہ نہیں کر سکیں گے۔
یہ جزوی چاند گرہن ہوگا جس کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئیگا۔اس طرح کے چاند گرہن کیلئے پی نمبرل کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اس چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر افراد کو گرہن کا علم بھی نہیں ہوتا،رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔