پہلا پراجیکٹ ناکام ہونے کے بعد ہیرو پر فلاپ کی مہر لگانا درست نہیں غلام محی الدین

0
216

سینئر اداکار غلام محی الدین جن کی فلم میرا نام ہے محبت نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے تھے وہ کہتے ہیں کہ میرا شمار ان خوش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شہرت کا مزہ چکھا اور فلم انڈسٹری پر راج کیا . غلام محی الدین نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کہ کسی بھی ہیرو کی پہلی فلم ناکام ہوجائے تو اس پر فلاپ ہونے کا ٹھپہ کیوں لگا دیا جاتا ہے ،

چاہے وہ ہیرو کتنا بھی باصلاحیت کیوں نہ ہو لیکن اس کی فلم فلاپ ہو گئی ہے تو بس اسے فلاپ کہا جاتا ہے یہ رویہ درست نہیں ہے .کسی بھی آرٹسٹ کے فلاپ پراجیکٹ کو دیکھنے کی بجائے یہ دیکھا جانا چاہیے کہ وہ کتنا باصلاحیت ہے ہو سکتا ہے دوبارہ اسے کاسٹ کریں تو وہ بہت اچھا پرفارم کرے اور فلم بھی ہٹ ہوجائے. اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق ضرور تھا لیکن بڑا ہوا کہ اداکار بنوں گا یہ یقین نہیں تھا. میں فلم انڈسٹری میں آیا تو فلموں میں کام شروع کیا میری فلمیں‌ ہٹ ہوئیں لوگوں‌نے پہچانا شروع کر دیا یاک وقت آیا کہ نمبر ون ہیرو کی لسٹ میں شامل ہو گیا اور میں بہت مصروف ہیرو بن گیا. اگر مجھے بھی میری پہلی فلم سے کامیابی نہ ملتی تو آج میں بھی گمنامی کی زندگی بسر کر رہا ہوتا.

Leave a reply