مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ روز...

آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

پہلے اسلام آباد اب لاہوروزیرداخلہ اپنے سگھارکے دھوئیں سے باہرنہیں نکلے؟سربراہ تحریک لبیک کا سوال

لاہور انارکلی دھماکے پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نےشدید مذمت کا اظہار کیا- سربراہ تحریک لبیک نے کہا کہ شہر لاہور میں دہشتگردی واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے کمزور نہتی عوام پر حملہ کرنے والے اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں؟

علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت کی نااہلی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے اسلام آباد پھر اب لاہور وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے سگھار کے دھوئیں سے ابھی تک باہر نہیں نکلے؟ اب کہاں گئے وہ جو ہمارے پر امن مارچ اور دھرنے کو ریاستی رٹ کی دھمکیاں دیتے تھے؟ نہتے سیاسی مخالفین پر تو خوب ریاستی رٹ چمکائی اب وہ طاقت کہاں ہے؟ اب ریاستی رٹ دکھائیں اور جن کے ٹیکس پر پل رہے ہیں ان کی حفاظت کریں-

سربراہ تحریک لبیک پاکستان نے زور دیا کہ عمران حکومت دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور علامہ حافظ سعد حسین نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں مقتدرہ نہتی قوم کو اب کس نئی بھینٹ چڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے دارالخلافہ کے بعد لاہور میں خون بہا ہے یہ چھوٹی بات نہیں- سربراہ تحریک لبیک نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں-

دہشتگردوں کے سامنے واضح مؤقف رکھتے ہوئے علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بتلا دوں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر ہے-

دوسری جانب انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں ،میتیں ایدھی فاونڈیشن کی مدد سے ابائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق 31 سالہ رمضان کی میت کالاشاہ کاکو جبکہ 9 سالہ بچے ابصار کی لاش کو مظفر آباد روانہ کیا گیا ہے

لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan