پہلی بیوی کا قتل وجہ کیا بنی ؟
راجہ رام کے علاقہ میں شوہر نے دوسری شادی کیلئے اپنی پہلی بیوی کو قتل کر دیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ راجہ رام کے رہائشی بشیراحمد ولد واحد بخش قوم بھٹی سکنہ موضع شاہ موسیٰ چک رمضان والانے صحافیوں کو بتایا کہ میری بیٹی گلناز بی بی عمر25سال کی شادی تقریبا 3سال قبل جمشید والد غلام نازک قوم بھٹی سکنہ بستی بہادر والاسے ہوئی شادی کے بعد سے بیٹی کے سسرالیوں نے میری بیٹی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے مورخہ 8جوالائی کو اس کے شوہر جمشید ولد غلام نازک،سسر غلام نازک،ساس ممتاز مائی،چچا عبدالخالق نے میری بیٹی پر تشد دکرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کے آپ کی بیٹی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے پھر چند منٹ بعد جمشید کی کال آئی کہ وہ فوت ہوگئی ہے جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا اس کا ایک بازو ٹوٹا ہواتھا گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات تھے تو ہم اپنی بیٹی کی لاش کو اپنے گھر لے گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر راجہ رام پولیس ہمارے گھر پہنچ گئی پولیس لاش کے پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال شجاع آباد لے گئی جہاں پر ڈاکٹر نے دیکھتے ہی کہا کہ بچی کو قتل کیا گیا ہے اس بات کو ایک ماہ ہونے والا ہے پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ملزمان بااثر ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اپنی بیٹی کا پوسٹمارٹم کروا کر بے حرمتی کروائی ہے پولیس ہمارا کچھ نہیں کرسکتی تم لوگ آرام سے بیٹھ جاو کہیں ایسا نہ ہوکہ تم لوگوں کو بھی تمہاری بیٹی کے پاس بھیجنا پڑے جبکہ تھانہ راجہ رام کی پولیس بھی ہمیں تھانے میں داخل نہیں ہونے دیتی ایس ایچ او میرے بیٹے کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمار ی پولیس کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ملزمان کی طرف سے ہمیں جان کا خطرہ ہے ہمیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے میری بیٹی کی 2سالہ بچی بھی زبردستی ہم سے چھین لی گئی ہے ہمیں ڈر ہے کہ یہ لوگ اسے بھی مار دیں گے جب کہ تھانہ راجہ رام کے ایس ایچ او نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ ان لوگوں نے آپس میں صلح کر لی پوسٹمارٹم بھی پولیس نے زبردستی کروایا تھا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد