پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن یو این مشن کے لئے روانہ

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر سے پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن یو این مشن کے لئے روانہ ہو گئی

لیڈی ٹریفک وارڈن سلمہ عبدالغنی سوڈان میں پاکستان پولیس کی طرف سے نمائندگی کریں گی، سی ٹی او سید حماد عابد نے لیڈی وارڈن کو ریلیو کر دیا،

لاہور پولیس سے لیڈی وارڈن سلمہ عبدالغنی اور ڈی ایس پی محمد خان یو این مشن میں شرکت کریں گے، پنجاب بھر سے 12 جبکہ پاکستان بھر سے 27 افسران سوڈان مشن پر جارہے ہیں، پاکستانی پولیس نو سال بعد یو این مشن میں شرکت کررہی ہے،

پاکستان بھر سے 361 افسران یو این مشن کےلئے منتخب ہوئے ہیں،

سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ لیڈی وارڈن سلمہ کی یو این مشن میں تعیناتی پوری فورس کےلئے اعزاز کی بات ہے، سٹی ٹریفک پولیس میں خواتین بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہیں،

لیڈی وارڈنز کا کھلاڑیوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

Leave a reply