ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سورج برجاتیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی ملاقات پر سلمان خان کو دیکھ کر مایوسی ہوئی اس کا قد بہت چھوٹا لگا –

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دِنوں سورج برجاتیہ اپنی نئی فلم ’اونچائی‘ کی ریلیز کی تیاری اور پروموش میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے امیتابھ بچن، بمن ہیرانی اور انوپم کھیر کو کاسٹ کیا ہے۔

سورج برجاتیہ نے سلمان خان کو خاندانی آدمی کہہ دیا

فلم کی پروموشن کے دوران سلمان خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سورج برجاتیہ نے بتایا کہ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’میں نے پیار کیا‘ بطورِ ہدایتکار سورج برجاتیہ کی پہلی فلم تھی۔

سورج برجاتیہ نے بتایا کہ وہ فلم کے لیے نئے ہیرو کی تلاش میں تھے جس کے لیے سلمان ان کے دفتر آئے اور جب انہوں نے پہلی بار سلمان کو دیکھا تو انھیں مایوسی ہوئی کیونکہ سلمان کا قد انھیں بہت چھوٹا لگا اور دیکھنے میں وہ زیادہ اچھے نہیں لگے۔

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ لیکن جب سلمان نے مجھےاپنی تصویریں دکھائیں تو میں حیران رہ گیا پھرمجھے لگا کہ سلیم خان جیسے بڑے فلمساز کا بیٹامیری فلم میں کام کیوں کرے گا لیکن اسکرپٹ سننے کے بعد سلمان نے فوراً ہاں کردی اس کے بعد سلمان اور انھوں نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔

شاہ رخ خان کے گھر کے باہر مداحوں کا ہجوم، پولیس کو کنٹرول سنبھالنا پڑا

بالی ووڈ فلمساز سورج برجاتیہ نے کہا کہ وہ اداکار سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے،یقینی طور پر میں سلمان خان کے ساتھ ایک اور فلم بنانا چاہتا ہوں اور ہم فی الحال اس کی کہانی پر کام کر رہے ہیں، لیکن اس وقت میں ‘اونچائی’ اور میرے چھوٹے بیٹے اونیش کی پہلی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں مصروف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سنی دیول کے بیٹے راجویر دیول اور پونم ڈھلون کی بیٹی پلوما ڈھلون کی اداکاری کا آغاز، فی الحال یہ دونوں فلمیں میری ذمہ داریاں ہیں، اس کے بعد میں سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے سکرپٹ پر کام کروں گا-

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے بھائی جان جلد ہی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ٹائیگر تھری میں اپنے جلوے دکھائیں گے جبکہ سورج برجاتیہ کی فلموں میں ’وواہ، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، پریم رتن دھن پایو اور میں نے پیار کیا‘ جیسی بڑی فیملی شامل ہیں-

کرن ملک کا شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟‌

Shares: