کراچی پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن،17 مشتبہ افراد گرفتار

0
21

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

گلبرگ تھانہ کی حدود کچی آبادی بلاک 12 ایف بی ایریا نزد نام ہوٹل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رات گئے کامبنگ آپریشن کیا گیا، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف رات گئے کامبنگ آپریشن کیا گیا کامبنگ آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل معروف عثمان کی ہدایات پر ایس پی گلبرگ ڈویژن نے کی آپریشن میں ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد ، ایس ایچ او حیدری مارکیٹ ایس ایچ او گلبرگ ہمراہ 28 پولیس نفری 2 لیڈی سرچر شامل تھے آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 17 مشتبہ افراد زیرِ حراست، مشتبان کو تھانہ منتقل کر دیا گیا دورانِ آپریشن 2 ملزمان گرفتارکر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالشکور ولد عبدالغفور اور محمد شاہ رخ ولد محمد شریف کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈ برآمد کئے گئے، ملزم شاہ رخ شیخ تیموریہ تھانہ کے مقدمہ نمبر 9/2015 395/354/324/353/34 میں مفرور تھا آپریشن میں تلاش ڈیوائس کے ذریعے بھی مشتبہ افراد کا فنگر پرنٹ کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر مختلف تھانہ جات کی حدود میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ویسٹ، سرجانی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتارکر لئے گئے، تھانہ سرجانی پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 غیر قانونی اسلحہ پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں محمد حسن ولد عبدالغفور اور حسن ولد رحیم بخش شامل ہیں۔

نارتھ ناظم آباد پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے ملزمان میں آصف ولد گل میر سلام اور احمداللہ ولد امیر شاہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 7 موبائل فون اور 1 موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ واردات کی نیت سے نکلے ہوئے تھے اور اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار ہوگئے ملزمان نے بتایا کہ یہ موبائل فون مختلف علاقوں سے چھینے ہوئے ہیں جسکی تفصیلات اور مقدمات کے بارے میں متعلقہ تھانہ جات سے معلومات حاصل کی جارہی ہے ملزمان کو موبائل چھیننے کے متعلقہ مقدمات میں علیحدہ سے گرفتار کیا جائے گا ملزمان جوان العمر ہیں اور نارتھ ناظم آباد سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

شریف آباد پولیسنے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی، لیاقت آباد اور ناظم آباد کے علاقے میں متعدد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا،ملزمان میں غلام اللہ ولد عبیداللہ اور مسعود ولد امیر شامل ہیں،ملزمان گینگ کی صورت وارداتیں کرتے ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گینگ کا ایک ساتھی 1 ہفتہ قبل پیر آباد تھانہ میں گرفتار ہوا ہے گرفتار ملزمان غلام اللہ اور مسعود اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوئے اور لیاقت آباد میں مسلسل وارداتیں کررہے تھے ملزمان نے ایک روز قبل ہی ضیاء الدین ہسپتال کے سامنے سے ایک موبائل فون چھینا تھا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 موبائل فون اور 1 موٹر سائیکل برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply