باغی ٹی وی : پہلے افراد لاپتہ ہوتے تھے اب بل لاپتہ ہونے لگے ، شیری رحمان نے حکومت پر سنگین الزام لگادیے
سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ میں خاموشی سے اہم بلوں کو غائب کرنے پر وفاقی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا ، "بلوں کی جانچ پڑتال اور جائزہ لینے کے لئے پارلیمانی کمیٹیوں کو استعمال کرنے کے بجائے ، پی ٹی آئی کی حکومت کے تحت ان گنت بل پارلیمانی ایجنڈوں سے غائب ہوچکے ہیں۔ ہمارے ممبروں نے بہت غور و فکر اور کام کرنے کے بعد ان کا سراغ لگایا ہے اور دن دیہاڑے یہ کام ہوگیا ، پہلے ہ لاپتہ افراد تھے اور اب ہمارے بل بھی لاپتہ ہوگئے .
ان کا کہنا تھا کہ "یہ حیران کن معاملہ ہے کہ میراگھریلو تشدد کی روک تھام کا بل 2020′ کو خاموشی سے ایجنڈے سے خارج کردیا گیا ہے۔ ‘ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ (روک تھام اور سزا) ایکٹ 2019’ کو سینیٹ کمیٹی نے کلیئر کر لیا ہے لیکن وہ سینیٹ میں ووٹنگ کے لئے پیش نہیں ہو رہے ہیں جبکہ ‘چائلڈ میرج ریگرینٹ بل 2019’ بھی سینیٹ میں منظور ہونے کے باوجود نیشنل اسمبلی سے غائب ہوگیا تھا۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ جب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سوالات پوچھے جاتے ہیں تو کوئی بھی ہمیں پیشرفت سے آگاہ نہیں کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایک ایوان میں آسانی سے منظوری کے بعد بھی کیوں بل کو خارج کیا جارہا ہے؟سینیٹر نے انسانی حقوق کے بلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ، “ان بلوں کو ترجیح دینے کی بجائے خاموشی سے کمیٹی کے کمروں سے خارج کردیئے گئے ہیں۔
"قانون سازوں کی حیثیت سے ، یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں بلوں کی ہموار اور شفاف منظوری کے لئے زور دیں۔ اس طرح کے اہم قانون کا مسودہ تیار کرنا ایک بہت بڑا کام ہے۔ سینیٹر نے کہا کہ ہم سالوں سے سول سوسائٹی کے ساتھ ان بلوں پر کام کر رہے ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ ہمارے بل اچانک آخر میں وفاقی حکومت کے بلوں کی طرح نمودار ہوں گے۔ جس طرح سے پارلیمنٹ میں بل پیش کیے گئے ۔ حکومت کو لاپتہ بلوں کی موجودہ حیثیت کے بارے میں پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا چاہئے۔ پارلیمنٹری سسٹم اس طرح کام نہیں کرتا ہے ،








