پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا تیاریاں کیں قومی ٹیم نے

0
31

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا تیاریاں کیں قومی ٹیم نے

دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل کو نہیں کھلایا جائے گا ان کی جگہ امام الحق یا عابد علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یہ آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کھیلا جائے گا.

فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عمران خان میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی ہدایت کے حوالے سے بھی ٹیم انتظامیہ بھی غور و فکر میں مصروف ہے۔

وزیر اعظم نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نےاننگز اور 5 رنز سے شکست دےکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرکھی ہے۔
پہلی اننگز میں جہاں بلے باز ناکام ہوئے وہیں بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیے
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ ایڈیلیڈ میں نتیجہ مخلتف ہوگا۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں شکست ناتجربہ کارکھلاڑیوں کوکھلانا: سلمان بٹ کی ٹیم سلیکشن پر تنقید

Leave a reply