پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم ،مختلف شعبوں سے بھرپورشرکت ،سلیبرٹیزکی نمائندگی

پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم یوتھ کو ہر شعبہ زندگی سے نمائندگی دی گئی،نمایاں اور مشہورشخصیات بھی شامل کیےگئے.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم یوتھ کو ہر شعبہ زندگی سے نمائندگی دی گئی،نمایاں اور مشہورشخصیات بھی شامل کیےگئے. وزیراعظم عمران خان کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور عثمان ڈار چئیرمین ہوں گے۔ کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت سے وابستہ نمایاں شخصیات کونسل میں شامل ہیں۔ بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہے، آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کا پہلا رکن ہے۔

کرکٹرحسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان بھی کونسل میں شامل ہیں، جبکہ ثمینہ بیگ اور معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری بھی کونسل کا حصہ ہیں۔

اس حوالے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کے نوجوانوں کے لئے انتہائی اہم ہے، نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جارہاہے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز کونسل کا حصہ بنادیا گیا ہے، کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہو گا، نوجوانوں کو قومی سطح پرفیصلہ سازی میں شامل کیاجائےگا۔

عثمان ڈار نے کے مطابق نوجوانوں کی فلاح وبہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبورکرلیا، پہلی بارنوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی یوتھ کونسل کی اصولی منظوری دی ہے، چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے یوتھ منسٹرز کونسل میں شامل ہوں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہوگا، ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، کونسل ارکان پالیسی گائیڈ لائن اورفریم ورک کی تیاری میں حصہ لیں گے۔

Comments are closed.