پشاور ایئر پورٹ پر کرونا کیس ، این سی او سی نے کتوں کی مدد لے لی

0
38

پشاور ایئر پورٹ پر کرونا کیس ، این سی او سی نے کتوں کی مدد لے لی

باغی ٹی وی : پشاورایئرپورٹ پرکورونا وائرس کےکیسز میں اضافےکےبعد این سی او سی نے اہم فیصلہ کر لیا.پشاور ایئرپورٹ پرسراغ رساں کتوں کی مددسے کوروناکےمریض کی نشاندہی کی جائے گی.آرمی کینائن سینٹرکےتربیت یافتہ کتوں کی مددسےپشاورایئرپورٹ پرکورونامریضوں کی نشاندہی ہوگی.

پشاور ایئرپورٹ پرخصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کیا جائے گا،اےسی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت کرے گی، سراغ رساں کتوں کو کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئےاستعمال کیا جائے گا.

ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں بنانے کی ہدایت کر دی .

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈکی گئی، لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 121 ٹیسٹ ہوئے اور 914 مثبت آئے جب کہ لاہور میں کوروناکے 12ہزار 987 ٹیسٹوں میں 314 مثبت آئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں 355 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 29 افراد کا انتقال ہوا جب کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 6 مریضوں کا انتقال ہواادھر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہو اور کورونا وائرس کے کیسز کم ہوں تو کاروبار کھول دیں گے۔

کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلے 2 ہفتے میں مزید سخت ایس او پیز لاگو رہیں گے۔

Leave a reply