پیما کے زیر اثر سکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلبا کی بہتری کے لیے کوشاںہیں مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پنجاب ایجوکیشن انیشئیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) کے حوالے آن لائن اجلاس میں شرکت کی. اجلاس کی صدارت مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے کی.جس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، سی ای او پیما، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ، سیکرٹری فائنانس و دیگر شریک تھے

ڈاکٹر مراد راس نے کہاکہ اجلاس کا بنیادی مقصد پیما کے زیر اثر سکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلباء کے لئے بہتر اقدامات کی طرف توجہ دلوانا تھا حکومت پیما کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے نظام میں بہتری کے لئے کوشاں ہے: حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کے ٹیکس کے ایک ایک روپے کی خفاظت کی جائے.

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

Shares: