سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی سے ان کے وکلاء کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ اور امداد علی چانڈیو شامل تھے ،ملاقات میں قانونی امور اور مقدمات کے دفاع کے لئے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی،وکیل عبدالرازق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باجود چوہدری پرویز الٰہی کو بی کلاس نہیں دی گئی، سابق وزیر اعلیٰ کو استحقاق کے مطابق سہولتیں نہیں دی جارہی ہیں،عدالتی حکم پر چوہدری پرویز الٰہی سے جیل میں ان کی فیملی نے بھی ملاقات کی.

دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا،ڈھائی ارب روپے کے سرکاری اشتہارات کی مد میں غبن کا الزام ،محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کا ڈی جی پی آر دفتر پر چھاپہ،ایک ملازم گرفتار کر لیا گیا،دیگر دس ملازمین کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

جیل کے کھانے سے میری طبیعت اچھی نہیں رہتی، پرویز الہی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہیں، جیل کے کھانے سے میری طبیعت اچھی نہیں رہتی،الیکشن بروقت ہونے چاہیے کیونکہ نظام رکا ہوا ہے ،حالات کے پیش نظر تمام سیاستدانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہ سکتا،پاکستان کے سارے مسائل نواز شریف کے کھڑے کیے ہوئے ہیں

Shares: