پیمرا اتھارٹی کا 165 واں اجلاس، سماء ٹی وی کے شئیرز کی منتقلی کی درخواست منظور

0
96

پیمرا اتھارٹی کا 165 واں اجلاس آج مورخہ 22 ستمبر 2021 کو چئیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نء میسرز الکمال میڈیا ( پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مینجمنٹ میں تبدیلی شئیرز کی منتقلی اور نئے ڈائریکٹرز شئیر ہولڈرز کی کمپنی میں شمولیت اور میسرز جاگ براڈ کاسٹنگ سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کی مینیجمنٹ میں تبدیلی اور شئیرز کی منتقلی کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔ جبکہ میسرز لکی براڈ کاسٹنگ ( ایس ایم سی) لمیٹیڈ کی مینیجمنٹ میں تبدیلی کی بھی منظوری دے دی۔

اتھارٹی نے ٹھٹھہ کے لیے ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراء کے لیے میسرز ائیر ویوز میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کی دی گئی بولی کو ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی پر منسوخ کر دیا۔

اجلاس میں یکم جولائی 2019 سے 17 فروری 2021 کے دوران پیمرا کی جانب سے جاری کردہ کیبل ٹی وی لائسنسز کی اتھارٹی نے توثیق کر دی۔

اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ر عامر عظیم باجوہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر ممبر فیڈرل کیپٹل سید ابوذر پیرزادہ ممبر سندھ صفیہ ملک ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ ممبر خیبرپختونخوا محمد عارفین ممبر پنجاب فیصل شیر جان اور ایگزیکٹیو ممبر پیمرا اشفاق جمانی نے شرکت کی-

Leave a reply