پیمرا میں جنسی ہراسگی سے تنگ ، متاثرہ خاتون قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوگئی

باغی ٹی وی :اسلام آباد.پمرا میں سرکاری ملازمت کے دوران ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا – پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی میں کام کرنے والی سدرہ کریم اعوان نے ڈی جی ایڈمن حاجی آدم کے خلاف چیئرمین پیمرا کو درخواست دی ہے کہ ڈی جی ایڈمن حاجی آدم اسے جنسی طور پر حراسان کرتے ہوئے مری ساتھ جانے کا کہتا ہے – اس نے کہا کہ حاجی آدم اور اس کے دوست بھی اسے ایسی دعوتیں دیتے رہتے ہیں – سدرہ کریم ان 71 ڈیلی ویجز ملازمین میں سے ایک ہے جنہیں موجودہ چیئرمین پمرا نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بغیر اشتہار دیئے خلاف قانون بھرتی کر رکھا ہے – دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے ملازمین کا پے پیکیج بھی ایک جیسا نہیں بلکہ ان کی “ خدمات “ کے حوالے سے ان کی تنخواہ طے کی جاتی ہے – سدرہ کریم اعوان نے چیئرمین پمرا کو درخواست دینے کے بعداپنی کمپلینٹ پی ایم پورٹل پہ بھی ڈال دی ہے –

Shares: