پیمرا کے وکیل بھی کورونا کا شکار،اہم کیس کی سماعت ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کے افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پیمرا کے وکیل بھی کورونا کا شکار ہو گئے،پیمرا کے وکیل منور اقبال دوگل کا کرونا مثبت آگیا ،پیمرا کے وکیل منور اقبال دوگل کا کرونا مثبت آنے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی
کورونا سے متاثرہ وکیل کی غیر موجودگی پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی
ایس ای سی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے خاندانی کاروبار سے متعلق ڈیٹا لیک ہونے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کو چیلنج کیا گیا
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ای سی پی محمد ارسلان ظفر نے ڈیٹا لیک کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی کو کالعدم قرار دینےکی استدعا کردی،عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے کہا کہ 9 ستمبر کو جبری رخصت پر بھیجا گیا اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا، 14 ستمبر کو ڈیٹا لیک پر تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی جواب تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرایا،ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہارون الرشید کی تحقیقاتی کمیٹی میں شمولیت قوانین کے خلاف ہے ،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حقائق کے خلاف اور امکانات پر مبنی ہے،تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں بھیجا گیا شوکاز نوٹ اور ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،